ان کی گاڑی پچھلے ایک گھنٹے سے سنسان اور پُراسرار وادی میں بھٹک رہی تھی۔ اردگرد پھیلے فلک بوس اور پرشکوہ بنگلوں کی قطاریں یوں دکھائی دے رہی تھیں جیسے کسی نامکمل خواب کی تصویریں اچانک حقیقت کے پردے پر نمودار ہو گئی ہوں ۔ ہر طرف سناٹا اور اجنبیت کا قبضہ تھا۔ وہ گھر جس کا پتہ انہیں مطلوب تھا، گوگل کے جدید ترین نقشوں کی آنکھوں سے بھی غائب تھا۔ سب سے زیادہ مایوس کن بات یہ تھی کہ جس رشتہ دار نے انہیں یہاں بلایا تھا، وہ فون تک اٹھانے پر تیار نہ تھا۔ یوں لگتا تھا