امام ابو الحسین یحیی بن ابی الخیر العمرانی(م۔ 558ھ)لکھتے ہیں :-قال الشافعیؒ قد دل کتاب اللہ تعالی وسنۃ رسولہﷺعلی ان حتما علی الاولیاء ان یزوجواا لحرائرالبوالغ اذااردن النکاح’’امام شافعیؒ نے کہا تحقیق اللہ تعالی کی کتاب اور سنت رسولﷺ اس بات پر رہنمائی کرتی ہے کہ اولیاء پر لازم ہے وہ بالغہ آزاد عورتوں کی شادی خود کرائیں جب وہ عورتیں نکاح کا ارادہ کریںحنابلہ کا موقف:-شیخ الاسلا م ابن قدامہؒ (م۔ 620ھ)لکھتے ہیںفان عقدتہ المراۃ لنفسہا، اولغیرھاباذن ولیھا، اوبغیر اذنہ لم یصح پس اگر عورت نے اپنا نکاح خود کر لیا یا کسی اور عورت کا ولی کی اجازت