بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پیش لفظایک عام انسان کے لیے لفظ صرف سیاہی کے کچھ نشان ہوتے ہیں، جو کاغذ پر بکھرے ہوتے ہیں۔ لیکن کچھ وجود ایسے ہوتے ہیں جن کے لیے لفظ محض حروف کا مجموعہ نہیں ہوتے، بلکہ ان کی روح کا تراشا ہوا حصہ ہوتے ہیں۔ لوگ اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں، اور شاید یہ کتاب پڑھتے ہوئے آپ بھی پوچھیں گے، کہ مجھے یہ سب لکھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ کیا میں جو لکھ رہا ہوں، وہ صرف ایک کہانی ہے یا ایک تصور؟نہیں، یہ کوئی کہانی نہیں ہے۔ جب کوئی شخص اپنے اندر کے