والدین کے فرائضتحریر۔شاہد شکیلوالدین اور اولاد کا رشتہ محض خون کا نہیں بلکہ ایک مسلسل امانت،ذمہ داری اور اِخلاقی عہد کا نام ہے،بچے جب دنیا میں آنکھ کھولتے ہیں تو وہ نہ صرف جسمانی طور پر بلکہ ذہنی،جذباتی اور سماجی اعتبار سے بھی مکمل طور پر اپنے والدین کے محتاج ہوتے ہیں،بلوغت کی عمر تک پہنچنا ایک عدوی حد تو ہو سکتی ہے مگر والدین کے فرائض اُس سے کہیں پہلے شروع ہوتے ہیں اور در حقیقت عمر کی کسی حد پر ختم نہیں ہوتے البتہ اُن کی نوعیت ضرور بدل جاتی ہے۔بچپن کے ابتدائی سال والدین کی سب سے