باب۔ اور پھر وہ دن بھی آ گیا جب شاہمیر اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کر کے، ہسپتال کی مصروف زندگی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کشمیر کے سفر پر روانہ ہو گیا۔جہاز کی کھڑکی سے جب اس نے پہلی بار نیچے پھیلی کشمیر کی سفید برف پوش وادیوں اور بادلوں کو چھوتے اونچے پہاڑوں کو دیکھا، تو اس کے دل کو ایک عجیب سا قرار ملا۔ سرینگر ایئرپورٹ پر قدم رکھتے ہی ٹھنڈی اور خنک ہوا نے اس کا استقبال کیا، جس میں مٹی اور چنار کے پتوں کی ایک سحر انگیز مہک رچی ہوئی تھی۔ ہسپتال کے وارڈز کی وہ