منظر ۔شاہ میر نے محسوس کر لیا تھا کہ آیات کے مزاج کی برہمی ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوئی۔ وہ اب بھی کچھ اکھڑی اکھڑی سی، اپنے چمچ سے آئس کریم کے پگھلتے ہوئے آخری حصے کو پیالے میں گول گول گھما رہی تھی۔ اس کے چہرے پر جھوٹی بے رخی دیکھ کر شاہ میر کے لبوں پر ایک دلکش شرارت نے انگڑائی لی۔ اس نے ایک گہرا سانس لیا اور دھیمی، رازدارانہ آواز میں پوچھا:"آیات... ویسے 956 ملین (نو سو چھپن ملین ) کوئی معمولی تعداد نہیں ہوتی۔ اگر میں چاہوں تو اسی پل ایک 'لائیو' ویڈیو آن کر